جی ایچ کیو میں دفاعی پیداوار اور سیکیورٹی انحصاری کے موضوع پر سیمینار

آئی ایس پی آر کے مطابق دفاعی پیداوار اور سیکیورٹی انحصاری کے موضوع پر سیمینار ہوا،سیمینار میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے شرکت کی۔ اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا دفاعی پیداوار کیلئے حکومتی اداروں کیساتھ نجی شراکت داری ضروری ہے، دفاعی پیداوار کیلئے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے وسیع مواقع موجود ہیں، خود انحصاری کی پالیسی کیلئے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ ضروری ہے۔
سیمینار میں وفاقی وزراء زبیدہ جلال، فواد چودھری اور عبدالرزاق داؤد نے بھی شرکت کی۔ زبیدہ جلال اور فواد چودھری نے ملکی دفاعی صنعت کو موثر بنانے پر اظہار خیال کیا۔ مشیر تجارت رزاق داؤد نے قومی سلامتی میں خود مختار دفاعی صنعت کی اہمیت پر روشنی ڈالی
اس سے قبل سیمینار کے پہلے روز فواد چودھری اور آرمی چیف میں دلچسپ مکالمہ ہوا، جنرل قمر جاوید باجوہ نے وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی سے استفسار کیا کہ فواد چودھری صاحب! بکرا عید کب ہوگی؟ آپ چاند کب نکال رہے ہیں؟ جنرل قمر جاوید باجوہ کے اس استفسار پر حاضرین مسکرا دئیے

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.