جیمز بانڈ سیریزکی 25 ویں فلم”نو ٹائم ٹو ڈائی”کا آفیشل ٹریلر ریلیز

0

جیمز بانڈ کی 25 ویں فلم "نو ٹائم ٹو ڈائے” کا مداحوں کو طویل وقت سے انتطار ہے جس کی شوٹنگ گزشتہ 2 سال سے جاری تھی اور اب ایکشن، مارکٹائی، رومانس اور سسپینس سے بھرپور اس فلم کاآفیشل ٹریلر جاری کردیا گیا ۔
ہالی ووڈ ’ فلم نو ٹائم ٹو ڈائے‘ میں ایک بار پھر برطانوی اداکار ڈینیئل کریگ جاسوس کا مرکزی کردار نبھاتے نظر آ رہے ہیں اور ان کے ساتھ اداکارہ لشانا لائنچ بھی نظر آ رہی ہیں۔
اس میں برطانوی جاسوس جیمز بانڈ کو اپنی سابقہ فلموں کی طرح خطرناک مشن مکمل کرتے دکھایا گیا ہے اور ٹریلر سے اندازہ ہوتا ہے کہ اس بار شائقین فلم میں سائنس فکشن فلموں جیسی کاریں اور موٹر سائکلیں بھی دیکھ سکیں گے۔
ایکشن سسپنس اور خطرناک مناظر سے بھرپور فلم رواں برس 8اپریل کو بڑی سکرین پر نمائش کے لئے پیش کی جا ئے گی

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: