جیلوں کےاطراف میں رہنے والوں کیلئے خوشخبری

صوبائی وزیر ورکس اینڈ سروسز و جیل خانہ جات سید ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ جیلوں سے جیمرز ہٹانے کا فیصلہ شہریوں کی سہولت کے لئے کیا گیا ہے، شہر کے بیچ قائم جیلوں میں جیمرز لگنے سے لوگوں کی مشکلات میں اضافہ ہوا تھا
ناصر حسین شاہ نے بتایا کہ خطرناک قیدیوں کو شہر سے دور منتقل کیا جائے گا جبکہ جیمرزصرف اُس جیل پر لگائیں گے جہاں خطرناک قیدی ہونگے،،انہوں نے کہا کہ لانڈھی کے قریب نئی جیل بنائی جارہی ہے جس کاپینسٹھ فیصد کام مکمل کرلیا گیا ہے،اور ابتدائی طور پر وہاں 500 قیدیوں کو رکھنے کی گنجائش ہے۔ نئی جیل میں کراچی سنٹرل جیل سے خطرناک قیدیوں کو منتقل کیا جائے گا
صوبائی وزیر جیل خانہ کا کہنا تھا کہ ٹھٹھہ کے قریب بھی جدید سہولتوں سے آراستہ جیل بنائی جائے گی جہاں ایک ہزار خطرناک قیدیوں کو رکھنے کی گنجائش ہوگی،اس جیل کے آپریشنل ہونے پر شہری علاقوں میں واقع جیلوں سے جیمرز ختم کر دیئے جائیں گے۔انہوں نے یہ بھی بتایا کہ صوبے میں پچیس جیل ہیں،جن میں سے پانچ سینٹرل ،گیارہ ڈسٹرکٹ ،چار،چار خواتین اور بچوں کی اور ایک کھلی جیل ہے۔ ،،

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.