جو ہم کہتےآرہے ہیں آج عالمی تنظیم نے بھی اس کی تصدیق کردی

وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے امریکی تنظیم جینو سائیڈ واچ کی رپورٹ پرردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں قتل عام کی جانب بڑھ رہا ہے، اسے روکنا ہوگا۔عالمی تنظیم نے مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی جانب سے نسل کشی کیے جانے کا الرٹ بہت سوچ سمجھ کر جاری کیا ہے۔وزیرِ خارجہ کا کہنا کہ جو ہم مسلسل کہتے آرہے ہیں آج عالمی تنظیم نے بھی اس کی تصدیق کردی،،،انہوں نے یہ بھی کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں صورتِ حال بہت بگڑ چکی ہے، وہاں کے لوگ مجبوراً حالات اپنے کنٹرول میں لینے کی کوشش کر رہے ہیں،جہاں کرفیو ہو،ادویات نہ مل رہی ہوں،کھانا نہ مل رہاہووہاں عوام باہر نکلنے پرمجبورہوجاتے ہیں

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.