جوہانسبرگ ٹیسٹ،شکست کا بدلہ چکانے شاہین پرعزم

ابتدائی دونوں ٹیسٹ ہارنے کے بعد وائٹ واش سے بچنےاور شکست کا بدلہ چکانے کیلئے شاہینوں نےپروڑیز کیخلاف کمر کس لی،،،، پاکستانی ٹیم جنوبی افریقہ کیخلاف کل ہونے والے تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں پانچ بولروں کے ساتھ میدان میں اترے گی ،،، جن میں 4 فاسٹ بالر اور ایک سپنر شامل ہیں ،،،،
پاکستانی ٹیم انتظامیہ جارحانہ حکمت عملی اپناتے ہوئے طویل عرصے بعد پانچ بولروں اور چھ سپیشلسٹ بلے بازوں کے ساتھ میدان میں اترنے کے کیلئے پرعزم ہے،،،طویل قامت فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی ان فٹ ہونے کی وجہ سے ٹیسٹ میچ میں شرکت نہیں کریں گے تاہم فہیم اشرف کو ان کی جگہ موقع دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔جبکہ پاکستانی ٹیم کا 4 فاسٹ بولروں کا سکواڈ محمد عامر،محمد عباس،فہیم اشرف اور حسن علی پر مشتمل ہوگا۔
اننگز کا آغاز امام الحق کے ساتھ شان مسعود کریں گے،،،جبکہ مڈل آرڈر بیٹنگ میں اظہر علی،اسد شفیق،بابراعظم اورسرفراز احمد ہوں گے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.