جنگی جنون میں مبتلا بھارت کو امریکا کی ایک اور تھپکی

0

خطے کا چودھری بننے کا خواب دیکھنے والے بھارت کو امریکا کی مزید شہہ مل گئی۔ امریکا اور بھارت نے سیکیورٹی اور سول نیوکلیئر تعاون جاری رکھنے کا عزم دہراتے ہوئے بھارت میں 6 ایٹمی توانائی پلانٹ لگانے کا عندیہ دیا ہے۔
امریکا اور بھارت میں سٹریٹیجک اینڈ سیکورٹی ڈائیلاگ کا نواں دور واشنگٹن میں ہوا۔ اجلاس میں سپیس خطرات کے بارے میں تبادلہ خیال بھی کیا گیاجبکہ دونوں ملکوں میں 6 ایٹمی پاور پلانٹ تعمیرکرنے کا معاہدہ بھی طےپاگیا، اس سے پہلے اکتوبر میں روس اور بھارت کے درمیان بھارت میں 6 نئے جوہری پاور سٹیشنز قائم کرنے کا معاہدہ طے پایا تھا۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: