جنوبی پنجاب کیلئے الگ پبلک سروس کمیشن بنانے کا فیصلہ

گورنر پنجاب کی ہدایت پر جنوبی پنجاب کیلئے علیحدہ پبلک سروس کمیشن بنانے کا فیصلہ کیا گیا ،،جنوبی پنجاب پبلک سروس کمیشن کا دفتر ملتان میں بنایا جائے گا جبکہ چیئرمین پبلک سروس کمیشن نے گورنر پنجاب کی ہدایت کی روشنی میں اس حوالے سے کام شروع کر دیا
جنوبی پنجاب میں پبلک سروس کمیشن امتحان لینے، پیپر پرنٹنگ اور سیٹنگ میں خود مختار ہو گا اور یہ رواں سال مارچ کے تیسرے ہفتے میں کام شروع کردے گا
پبلک سروس کمیشن کے امتحان میں شرکت کیلئے جنوبی پنجاب کے نوجوانوں کو دور دراز کے شہروں میں جاناپڑتا تھا لیکن اب جنوبی پنجاب میں کمیشن کے قیام سے وہاں کے نوجوانوں کی مشکلات میں کمی آئے گی اور اس کے ساتھ ساتھ بیروزگاری کو کم کرنے میں بھی مدد ملے گی۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.