جنت نظیر وادی کوجہنم بنے67 دن ہوگئے

مقبوضہ وادی کے لوگ تیسرے ماہ بھی گھروں میں محصور ,,,۔ وادی کے رہائشیوں کی تکالیف میں ہر گزرتے دن کے ساتھ اضافہ ہو رہا ہے۔پیلٹ گن سے زخمی کشمیری نوجوان نے گرفتاری کےخوف سے ہسپتال جانا چھوڑدیامقبوضہ کشمیر میں بدترین کرفیو کے باعث دکانیں، کاروبار، تعلیمی ادارے سنسان ہیں۔ کشمیریوں کا رابطہ 5 اگست سے دنیا سے منقطع ہے۔ وادی میں خوراک اور ادویات کی شدید قلت ہو گئی ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق آرٹیکل تین سو ستر کے خاتمے سے اب تک گرفتار افراد کی تعداد چالیس ہزار سے زائد ہے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق وادی میں کئی جگہ کرفیو کے باوجود بھی بھارتی قابض فوج کشمیریوں کے عزم کو توڑ نہ سکی، پوری وادی میں سخت سکیورٹی کے باوجود شہریوں کی بڑی تعداد نے قابض فوج اور مودی سرکار کیخلاف احتجاج کیا اور آزادی کے حق میں نعرے لگائے

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.