جنت نظیر وادی میں گجراتی قصائی کی ریاستی دہشتگردی ،،،

مقبوضہ وادی میں مودی سرکار کی تاریخی بدماشی ،،،امریکی سینیٹ کی خارجہ امور کمیٹی نے بھارت کے ناپاک عزائم پر شدید تشویش کا اظہار کیا اور کہاکہ بھارت کشمیر میں مواصلات سمیت انٹرنیٹ مکمل طور پر بحال کرے، لاک ڈاؤن ختم کر کے کرفیو اٹھایا جائے اور تمام گرفتار افراد کو رہا کیا جائے۔
یاد رہےکہ پانچ اگست کو مودی سرکار نے کشمیر کو خصوصی حیثیت دینے والے بھارتی آئین کے آرٹیکل 370 اے کو ختم کردیا تھا۔ راجیہ سبھا میں بل کے حق میں 125 جبکہ مخالفت میں 61 ووٹ آئے تھے، بھارت نے 6 اگست کو لوک سبھا سے بھی دونوں بل بھاری اکثریت کے ساتھ منظور کرالیے تھے۔ اس دن کے بعد مقبوضہ کشمیر دنیا کی سب سے بڑی جیل بنی ہوئی ہے ، جہاں دن رات مظلوم نہتے کشمیریوں پر ظلم کی انتہا کی جارہی ہے

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.