جنت نظیروادی کو جہنم بنے198واں روز !!!

0

مقبوضہ کشمیرمیں مسلسل 198ویں روز سےجاری بد ترین کرفیونے مقبوضہ وادی کو چھاؤنی بنا رکھا ہے۔ وادی میں سکول، کالجز، دفاتر اور تجارتی مراکز بھی بند ہیں، انٹرنیٹ اور موبائل فون سروس بھی تاحال معطل ہے۔ وادی میں کھانے پینے کی اشیا کی شدید قلت ہے یہاں تک کہ بچوں کیلئے دودھ بھی دستیاب نہیں ۔ننھے پھول ِبلک ِبلک کر جان دینے پر مجبور ہو گئے۔
مقبوضہ کشمیر میں بنیادی انسانی حقوق کی پامالی عروج پر ہے اور قابض فورسز گھر گھر چھاپے مارکر بے گناہ کشمیریوں کو گرفتار کر رہی ہے۔5 اگست سے جاری کرفیو اور پابندیوں کے دوران بھارتی فوج خواتین سمیت درجنوں کشمیریوں کو شہید کرچکی ہے۔ قابض،ظالم فوج کے ساتھ جھڑپوں میں متعدد کشمیری زخمی ہوئے،سینکڑوں کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔
شر پسند اقدامات پر مودی سرکار کو دنیا بھر میں شدید تنقید کا سامنا ہے تاہم بھارت ہٹ دھرمی برقرار رکھے ہوئے ہے۔دوسری جانب مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال پر اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں نے چپ سادھ رکھی ہے۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: