جماعت اسلامی کا25 اگست کو پشاور میں عوامی مارچ کا اعلان

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نےعوامی مارچ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ حاصل بزنجو کو کھڑا کرنے اور ہرانے والوں نے ان کےساتھ زیادتی کی ۔ سینیٹ الیکشن میں سیاست اور جمہوریت کا جنازہ نکل گیا ،چھانگا مانگا کی سیاست کا آغاز کرنیوالے خود اس کا شکار ہوگئے ۔ حکومت نے جعلی الیکشن میں اکثریت حاصل کی مگر لوگوں کی نظر سے گر گئیسراج الحق کا کہنا ہے کہ حکمرانوں کے چہروں سے میک اپ اتر گیاہے اورانہیں لانے والے اور ان پر سرمایہ کاری کرنیوالے بھی سوال کرنے لگے ہیں کہ حکومت کب جائے گی ۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ مسائل کا حل نہ تو حکومت کے پاس ہے اور نہ ہی اپوزیشن کے پاس ۔ انہوں نے کہا کہ ٹرمپ کے ہاتھ ملانے پر حکمران پھولے نہیں سما رہے۔ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو لانے کے بار بار اعلان کرنیوالوں نے ٹرمپ سے ملاقات میں قوم کی بیٹی کی رہائی کا ایک بار بھی ذکر نہیں کیا ۔ قوم فروش حکمران دنیا کے سامنے سراٹھا کر کھڑے نہیں ہوتے ۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.