جماعت اسلامی کا اپوزیشن کانفرنس میں شرکت نہ کرنے کا اعلان

0
ایک طرف جہاں اپوزیشن جماعتیں کثیرالجماعتی کانفرنس منعقد کرنے کی کوششیں کر رہی ہیں،وہیں جماعت اسلامی نے اپوزیشن کے حکومت مخالف محاذ سے خود کو الگ کرنے کے فیصلے کا اعلان کرتے ہوئے بڑی اپوزیشن جماعتوں پاکستان پیپلزپارٹی اور پاکستان مسلم لیگ ن کو اپوزیشن کی صفوں میں تفریق کے لیے مورد الزام ٹھہرایا ہے۔
جماعت اسلامی کے نائب امیر لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ ان کی جماعت تجویز کردہ کثیر الجماعتی کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گی بلکہ اس کے بجائے حکومت کے خلاف اپنی اکیلی فلائٹ کا آغاز کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی نے پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے ساتھ اتحاد کے ماضی کے تجربات کی روشنی میں فیصلہ کیا کہ وہ "اصلی اپوزیشن” کا کردار ادار کرے۔ان کا کہنا تھا کہ ہم تمام اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ رابطے میں رہیں گے لیکن اس مرحلے پر جماعت اسلامی اپوزیشن جماعتوں کی کثیرالجماعتی کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گی۔انہوں نے کہا کہ قومی معاملات پر جب ضرورت پڑی تو جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن اور دیگر اپوزیشن رہنماؤں سے تبادلہ خیال کے لیے الگ الگ رابطہ کریں گے۔لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ لیاقت بلوچ کے مطابق تحریک انصاف کی حکومت نے عوام کو مایوس کیا ہے کیونکہ اس نے ملک کی معیشت اور ہر ریاستی ادارے کو تباہ کردیا۔انہوں نے کہا کہ ملک پر مسلط کی گئی ایک کمزور اور نااہل حکومت ملک کے مسائل کو حل کرنے کی اہل نہیں اس لئےجماعت اسلامی حکومت کے خلاف اپنا الگ احتجاج شروع کرے گی۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: