جعلی اکاؤنٹس اورمیگا منی لانڈرنگ کیس !!!

0
اسلام آباد کی احتساب عدالت میں سابق صدر آصف زرداری اوران کی ہمشیرہ فریال تالپور کے خلاف جعلی اکاؤنٹس اور میگا منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ہوئی۔ جج اعظم خان نے کیس کی سماعت کی۔ فریال تالپور سمیت دیگر ملزمان نےعدالت میں حاضریاں لگوائیں جبکہ آصف علی زرداری علالت کے باعث پیش نہ ہوسکے۔
سماعت کے دوران احتساب عدالت کے جج اعظم خان نے استفسار کیا کہ انور مجید کہاں ہیں؟ جس پر نیب پراسیکیوٹر کا کہنا تھا کہ انور مجید کو کراچی سے لانے کے لیے نیب ہیڈ کوارٹرز کو خط لکھا ہے۔نیب پراسیکیوٹر کا مزید کہنا تھا کہ نیب تمام کیسزمیں پلی بارگین کی رقم سے متعلق تفصیلات اکٹھی کر رہا ہے۔
دوسری جانب آصف علی زرداری کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے عدالت سےریفرنس کی کاپیاں فراہم کرنے کی اپیل کر دی جس پرعدالت نے تمام ملزمان کو ریفرنس کی کاپیاں فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کیس کی سماعت 3مارچ تک ملتوی کردی ۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: