جعلی اکاؤنٹس کیس کا معاملہ

جعلی اکاؤنٹس کیس میں مطلوب سابق صدر کے سابق سٹینو گرافر مشتاق احمددبئی سے انگلینڈ فرار ہوگئے،ذرائع کے مطابق ان کے فرار سے متعلق برطانیہ کی بارڈر ایجنسی کو باضابطہ آگاہ کر دیا گیا ہے جبکہ انٹرپول نے بھی مشتاق احمد کی گرفتاری کے لیے برطانیہ سے رابطہ کرلیا ہے۔ ذرائع کے مطابق نیب نے مشتاق احمد کا پاسپورٹ منسوخ کرنے کے لیے وزارت داخلہ کو خط لکھ دیا ہے۔
واضح رہے کہ جب لاکھوں ڈالر سمگلنگ کے الزام میں ماڈل گرل ایان علی کو اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا تھا تو اس کے ایک ہفتے بعد ہی مشتاق احمد ملک سے فرار ہوگئے تھے۔ نیب کی درخواست پر انٹرپول نے مشتاق احمد کے ریڈ ورانٹ بھی جاری کر رکھے ہیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
1 تبصرہ
  1. Amber shahzadi کہتے ہیں

    thanks for informing

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.