جعلی اکاؤنٹس کیس، زرداری اور اومنی گروپ ذمہ دار قرار

جعلی بینک اکاؤنٹس سے متعلق از خود نوٹس کیس کی سپریم کورٹ لاہور رجسڑی میں سماعت ہوئی۔ عدالتی حکم پر جے آئی ٹی رپورٹ پروجیکٹر پر چلائی گئی۔ جے آئی ٹی رپورٹ میں کہا گیا کراچی اور لاہور میں بلاول ہاؤس کے پیسے جعلی اکاؤنٹس سے ادا کئے گئے، بلاول ہاؤس لاہور کی اراضی زرداری گروپ کی ملکیت ہے۔ جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا اگر اراضی گفٹ کی گئی تو پیسوں کیوں ادا کئے گئے ؟ کیا گفٹ قبول نہیں کیا گیا تھا ؟ سربراہ جے آئی ٹی نے کہا زرداری گروپ نے 53 ارب کے قرضے حاصل کئے، 24 ارب قرضہ سندھ بینک سے لیا گیا، اومنی گروپ نے گروپ کو 5 حصوں میں تقسیم کر کے قرضے لئے،اومنی سے زرداری گروپ کے ذاتی اخراجات بھی ادا کئے جاتے رہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.