جس پیمانے پر عوام کا پیسہ چوری کیا گیا وہ ناقابل یقین ہے،وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ نواز شریف کے خلاف پانامہ پیپرز اور سندھ میں میگا منی لانڈرنگ اور جعلی اکاؤنٹس کی تحقیقات کے لیے قائم مشترکہ تحقیقاتی ٹیموں کی رپورٹس ریاستوں کی ناکامی کی کیس اسٹڈی ہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے مختصر پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ پانامہ اور جعلی اکاؤنٹس کی جےآئی ٹی رپورٹس کیس اسٹڈی ہیں کہ ریاستیں کیسے ناکام ہوتی ہیں اور کس طرح ممالک غربت اور قرض میں ڈوب جاتے ہیں۔
وزیراعظم کاکہناتھاکہ جس طریقے اور جس پیمانے پر عوام کا پیسہ چوری کیا گیا، وہ ناقابل یقین ہے۔ ان لوگوں پر حیرت ہے، جو یہ رپورٹس پڑھنے کے بعد بھی لٹیروں کا دفاع کر رہے ہیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.