!!!جدید دور کے جدید تقاضے

فاسٹ فوڈ کسے نہیں پسند،،، خصوصا بچوں اور نوجوانو ں کی پسندیدہ غذا فرائز اور بر گر ہی ہیں۔ لیکن کوے بھی فاسٹ فوڈکے شوقین ہوتے ہیں ایسا نہ کبھی دیکھا نہ سنا ہے،،،امریکاکی حالیہ تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ فاسٹ فوڈ کھانے کے مضر اثرات مرتب ہوتے ہیں اوریہ اثرات نہ صرف انسانوں پر بلکہ فاسٹ فوڈ کے شوقین کوؤں پر بھی مرتب ہوتے ہیں،،
امریکی تحقیقاتی ادارے کےمطابق فاسٹ فوڈکھانے والے کوؤں کاکولیسٹرول لیول بڑھ جاتا ہے،،، ماہرین نے انسانی خوراک کے پرندوں پر اثرات کا براہِ راست پتہ لگانے کےلئے نیویارک کے دیہی علاقے کےکوﺅں کو 2گروپوں میں تقسیم کیا ۔ایک میں ان کوﺅں کو رکھا گیا جنہیں میکڈونلڈ کا بچا ہوا پنیربرگر کھانے کو مل رہا تھا جبکہ دوسرے گروپ ان کوﺅں کا تھا جو اپنی خوراک فطری شکل میں حاصل کر رہے تھے۔دونوں گروپوں کے کوﺅں کے خون میں کولیسٹرول کی مقدار کا معائنہ کیا گیا۔ جس سے پتہ چلا کہ پنیر برگر کھانے والے کوﺅں کے خون میں کولیسٹرول کی مقدار فطری شکل میں خوراک پر گزارا کرنےوالے کوﺅں کے خون میں پائے جانیوالے کولیسٹرول سے زیادہ ہے

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.