جج مبینہ ویڈیوکیس سکینڈل ، سپریم کورٹ کل فیصلہ سنائے گی

جج ارشد ملک ویڈیو سکینڈل ،،، سپریم کورٹ نے 20 اگست کو فیصلہ محفوظ کیا ،،،جس کی سماعت چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی 20 اگست کو ایف آئی اےنے جج ارشد ملک ویڈیو سکینڈل پررپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرائی تھی جس میں نئے انکشافات سامنے آئے ،رپورٹ کے مطابق ایف آئی اے نے ویڈیوکافرانزک آڈٹ بھی کرالیاہے ، جج ارشدملک نے 2 ماہ میں 2 عمرے کئے، 23 مارچ سے 4 اپریل 2019 تک سعودی عرب میں رہے، 28 مئی سے 8 جون تک دوبارہ سعودی عرب میں رہے، ارشدملک کی 03-2002 میں بنائی گئی ویڈیوسے مریم نوازنے اظہارلاتعلقی کیا،رپورٹ کے مطابق جج کی مبینہ ویڈیو 2003 میں ملزم میاں طارق نے بنائی،ویڈیو کے حوالے سے احسن اقبال،خواجہ آصف،عطااللہ تارڑسے بھی تفتیش کی گئی،تینوں رہنماؤں نے بھی شہبازشریف والاموقف اپنایا،رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ارشدملک کی ویڈیوناصربٹ نے ان کے گھرمیں ریکارڈکی

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.