جاپان میں 1000 ڈالرکاشاہی برگر

جاپان میں معروف شیف پیٹرک شیماڈا نے دنیا کا مہنگا ترین شاہی برگر تیار کیا ہے،شاہی برگر کی قیمت 1 ہزارڈالرہے جوپاکستانی روپے میں ڈیڑھ لاکھ سے زائد رقم بنتی ہے۔شاہی برگر کی دنیا بھر میں دھوم مچی ہوئی ہے جس کی ویڈیو اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہیں۔ مہنگے ترین برگرکی خاصیت یہ ہے کہ اس میں سونے کے انتہائی باریک ذرات بھی شامل ہیں۔
6انچ چوڑے اور 10 انچ اونچے فٹبال سائز کے اس برگر کو خاص طورپرجاپانی ولی عہد کی رسمِ تاج پوشی کی خوشی میں تیار کیا گیا تھا،شاہی برگرکی پیشکش محدود مدت کیلئے ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.