جاپانی بحریہ کے 2 جہازوں کی پاکستان آمد

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق دونوں جہاز کثیر الملکی مشق امن کی قبل از آغاز تیاری کے سلسلے میں پاکستان آئے ہیں۔ اور دونوں جہاز اور ان کا عملہ پاک بحریہ کے فضائی شعبے کے ساتھ مختلف مشقوں میں حصہ لیں گے۔مشترکہ مشقوں میں سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن اور کاؤنٹر پائریسی مشقیں شامل ہیں۔ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ جنوبی بحیرہ عرب میں غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے لئے مشترکہ مشقوں میں اضافہ کیا گیا ہے اور جاپان کے ساتھ مشترکہ مشقیں دونوں ممالک کے مابین باہمی تعاون اور ہم آہنگی کے فروغ میں معاون ثابت ہوں گی۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.