جان لیوا وائرس کے وار جاری

چین میں مہلک کرونا وائرس سے اموات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، جس سے معلوم ہوتا ہے کہ مختلف اور مؤثر اقدامات کے باوجود وائرس کی ہلاکت خیزی پر تاحال قابو نہیں پایا جا سکا ہے۔
کرونا وائرس کے باعث چین میں مزید97افرادچل بسے، جس کے بعد کرونا وائرس سےاموات کی تعداد910ہوگئی جبکہ وائرس سے40 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں،ووہان کے ہسپتال مریضوں سے بھرے پڑے ہیں اور متاثرین کی تعداد بڑھنے کے باعث ہسپتالوں میں جگہ کم پڑگئی ہے جس کے باعث سٹیڈیم اور کنونشن سینٹرز میں بیڈز لگادئیے گئے ہیں۔
چین کے نیشنل ہیلتھ کمیشن کا کہنا ہے کہ ملک میں مزید تین ہزار افراد میں وائرس کی موجودگی کی تصدیق ہوئی ہے۔ اس طرح وائرس سے متاثر ہونے والوں کی تعداد 40 ہزار سے بڑھ گئی ہے۔ کمیشن نے روزانہ کی بنیاد پر اپنے اپ ڈیٹ میں کہا ہے کہ صرف دو روز میں ہیوبی صوبے میں 91 افراد ہلاک ہوئے۔ کرونا وائرس کی وبا اسی صوبے سے پھوٹی تھی۔
دوسرے ملکوں میں اب تک مختلف مقامات پر 350 افراد کے کرونا وائرس سے متاثر ہونے کی اطلاعات ہیں۔ ہانگ کانگ اور فلپائن میں وائرس سے متاثر ہو کر ایک، ایک شہری موت کے منہ میں جا چکا ہے جبکہ ہانگ کانگ نے چین سے آنے والے افراد کے لیے دو ہفتے کی ’طبی قید‘ کو لازم قرار دیا ہے۔اس قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کو جرمانے اور قید کی سزا دی جا سکتی ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: