جان لیوا وائرس سے لڑنے کیلئے ہماری مدد کرو

0

ایران نے کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے 57 برس بعد عالمی مالیاتی فنڈ سے قرض کی درخواست کردی۔ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کہا کہ ایران نے آئی ایم ایف سے کہا ہے کہ وہ کورونا وائرس سے لڑنے کے لیے ایران کو مدد فراہم کرے۔
جواد ظریف نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جورجیفا نے بتایا کہ کورونا وائرس سے متاثرہ ممالک کے لیے ریپڈ فنانشل انسٹرومنٹ کے ذریعے مالی مدد فراہم کی جائے گی اور ہمارے مرکزی بینک نے فوری طور پر اس سہولت تک رسائی کی درخواست دی ہے۔
ادھر ایرانی سینٹرل بینک کے سربراہ عبدالناصر ہیمتی نے اپنے انسٹاگرام پیج پراس بات کی تصدیق کرتے ہوئے لکھا کہ ہم نے آئی ایم ایف سے آر ایف آئی کے ہنگامی فنڈز کے تحت 5 ارب ڈالر کی درخواست کی ہے تاکہ کورونا وائرس کے خلاف حکمت عملی تیار کر سکیں۔
مشرق وسطیٰ میں ایران، کورونا وائرس سب سے زیادہ متاثر ملک ہے جہاں اب تک 429 افراد ہلاک اور 10 ہزار سے زائد افراد متاثر ہو چکے ہیں۔ ایران کے متعدد پڑوسی ممالک نے اس عالمی وبا کے باعث سرحدیں بند کردی ہیں جس کے باعث تہران کی معاشی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: