جان لیواکرونا وائرس دنیا کیلئے بڑا چیلنج!!!

0

کرونا وائرس نے چین میں تباہی مچا دی،، 24 گھنٹے میں 38 جانیں لے گیا،،چین میں ہلاکتوں کی تعداد 170 ہوگئی،،متاثرہ افراد کی تعداد 8ہزار سے تجاوز کر گئی،ب سے زیادہ ہلاکتیں ووہان شہر میں ہوئیں، ووہان میں7700 افراد میں وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے۔
کرونا وائرس وبا کی طرح پھیلنے لگا ،خطرناک کرونا وائرس 18 ملکوں میں پہنچ گیا،86 افراد میں وائرس کی تصدیق ہو گئی،، فن لینڈ میں بھی نئے فلو وائرس کا کیس سامنے آگیا۔ عالمی ادارہ صحت نے ہنگامی اجلاس طلب کرلیا ، ڈبلیو ایچ او نے وارننگ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ لاعلاج مرض کیخلاف تمام ممالک ایکشن لیں ۔
کرونا وائرس کے پھیلاؤ سے بچاؤ کیلئےبرطانیہ نے چین کیلئے فلائٹ آپریشن روک دیا،،امریکا نے بھی پروازیں معطل کرنے پر زور دیا ہے، جاپان، فرانس، اردن اور بھارت کے شہریوں نے چین سے واپس آنے لگے ،دوسری طرف چینی حکام نے سفر پر پابندیاں مزید سخت کر دیں۔دوسری جانب ووہان میں 500 سے زائد پاکستانی طالب علم موجود ہیں جن میں سے4 پاکستانی بھی کرونا وائرس کا شکار ہو گئے،،دوسرے ممالک اپنے شہریوں کو لے جا چکے تاہم چین میں پھنسے پاکستانی طلبا ملک واپسی کی راہ دیکھ رہے ہیں.

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: