ثبوت فراہم نہیں کرسکتے،انکوائری شروع کیوں کرتےہو؟؟؟

لاہور میں پلاٹوں کی غیرقانونی فروخت کامعاملہ،،،احتساب عدالت کے جج جواد الحسن نے کیس کی سماعت کی۔عدالت کے روبرو نیب لاہور نے چودھری پرویز الہیٰ اور چودھری شجاعت حسین سمیت 4 افراد کیخلاف ایل ڈی اے سٹی میں 28 پلاٹوں کی خرید وفروخت کی انکوائریز بند کرنے کی استدعا کر دی
نیب پراسیکیویٹر حافظ اسد اللہ نے کہا کہ انکوائریز بند کرنے کے لئے سیکشن 9 سی کی درخواست حتمی منظوری کے لئے احتساب عدالت میں دائر کی جبکہ نیب کے ایگزیکٹو بورڈ نے بھی اس کی منظوری دے دی ہے۔درخواست کے مطابق نیب کو چودھری پرویز الہیٰ اور چودھری شجاعت حسین کے خلاف کوئی دستاویزی یا زبانی شواہد نہیں ملے۔ اس لیے نیب نے انکوائریز بند کرنے کا فیصلہ کیا۔ احتساب عدالت نے چودھری برادران کو 26 اپریل کو نیب کی درخواست پر طلب کر لیا ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.