تیز ہواؤں کے ساتھ بارشوں کا سلسلہ شروع

’لیکیما‘ نامی سمندری طوفان تائیوان کے قریب پہنچ گیا، تائیوان میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارشوں کا سلسلہ شروع ہوگیا ہےجبکہ طوفان کل چین کے صوبے زی جیانگ کی ساحلی پٹی سے ٹکرائے گا۔ سمندری طوفان لیکیما کےنزدیک آتے ہی تائیوان میں بارشیں جاری ہیں۔ طوفان تائیوان سے 250 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے اور 16 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے آگے بڑھ رہا ہے۔ طوفان کے پیش نظر تائیوان میں اسکول اور دفاتر بند کردیے گئے ہیں اور پروازیں بھی منسوخ کردی گئیں۔طوفان کا رُخ چین کی مشرقی ساحلی صوبوں کی جانب ہے، جہاں ہائی الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.