تیز رفتاری کا بُرا انجام

فیصل آباد میں پینسرہ کے قریب سوہل سٹاپ پر تیز رفتار بس نے موٹر ساٸیکل کو ٹکر دے ماری۔ حادثہ کے باعث موٹر باٸیک سوار 2 افراد موقع پر جاں بحق جبکہ 1 زخمی ہوگیا جس کو انتہاٸی نازک حالت میں طبی امداد کے لٸے الاٸیڈ ہسپتال منتقل کیا گیا۔
بس ڈراٸیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا جبکہ حادثے کے خلاف اہل علاقہ نے احتجاج کرتے ہوٸے سڑک کو ٹریفک کے لٸے بند کر دیا اور مشتعل مظاہرین نے بس کو آگ لگا دی۔ حالات کو قابو میں کرنے کے لٸے پولیس کی بھاری نفری موقع پر طلب کی گٸی۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.