تھائی لینڈ میں ہاتھیوں کی ایک دوسرے کو بچانے کی کوشش

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق تھائی لینڈ کے ایک پارک میں ہاتھی کا بچہ پانی پینے کے لیے اس ذخیرہ آب میں چلا گیا جو دراصل ایک آبشار پھوٹنے کی جگہ تھا، بچہ پانی کے ساتھ بہنے لگا تو اس کی ماں بھی بچانے کی کوشش میں بہہ گئی اور ساتھ ہی 4 دیگر ہاتھی ایک دوسرے کو بچانے کی کوشش میں گہری کھائی میں گرکر ہلاک ہوگئے جبکہ بچے کو بھی نہیں بچایا جاسکا۔
تھائی لینڈ کےڈیپارٹمنٹ آف نیشنل پارکس اور وائلڈ لائف اینڈ پلانٹ کنزرویشن نےمیڈیا کو بتایا کہ ہاتھیوں کی لاشوں سے پانی کے آلودہ ہونے کا خطرہ ہے، حکام ہاتھیوں کی لاشیں نکالنے کی کوشش کر رہے ہیں جس کے لیے پانی کے بہاؤ کی طرف ایک جال لگا دیا ہے تاکہ مردہ ہاتھیوں کے جسم بہہ کر ڈیم کی طرف نہ چلے جائیں۔کھاؤ پائی نیشنل پارک کی آبشار حادثات کے لیے مشہور ہے، اس آبشار کے تھائی نام کا مطلب ’دوزخ سے گرنے والی آبشار‘ ہے۔ ریسکیو اداروں کا کہنا ہے کہ دو ہاتھی اب بھی اونچائی پر ایک بڑے پتھر پر کھڑے ہیں اور ان کی نگرانی جاری ہے تاہم ان کے بچ جانے کی امکانات بھی کم ہیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
1 تبصرہ
  1. amber shahzadi کہتے ہیں

    so sad news

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.