تنخواہوں میں اضافے کا بل پنجاب حکومت کا نہیں تھا،فوادچودھری

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ و اراکین پنجاب اسمبلی کی تنخواہوں و مراعات میں اضافے کا بل حکومت کا نہیں تھا، حکومت نے اس بل کو سپورٹ کرنے کا فیصلہ کیا تھا، وزیراعلیٰ پنجاب سے غلطی ہوئی کہ وزیراعظم کو اس بل سے متعلق آگاہ نہیں کیا، ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی حکومت ہوتی تو اس معاملہ پر کسی کو پرابلم نہیں ہوتی۔ پی ٹی آئی حکومت سادگی مہم چلارہی ہے اس ماحول میں پنجاب حکومت کا یہ اقدام عمومی حالات کے مقابلہ میں زیادہ گمبھیر ہوا۔فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ مریم نواز کو ہفتہ اور اتوار چھٹی کی وجہ سے نواز شریف سے ملنے نہیں دیا گیا ہوگا، مریم نواز ویسے روزانہ ہی نواز شریف سے ملتی ہیں۔پنجاب حکومت نے کارڈیک یونٹ وہاں منتقل کردیا ہے، نواز شریف کی بیماری سے متعلق حالیہ بیانیہ ان کی ضمانت کیلئے بنایا جارہا ہے، نواز شریف کو لندن ہم نہیں بھیج سکتے اس کے علاوہ جو کروانا ہے ہم سے کروالیں

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.