ترک صدر کی کشمیرحمایت پر بھارت آگ بگولہ

ترک صدر رجب طیب اردوان نے گزشتہ ہفتے اپنے دورہ پاکستان کے دوران پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے واشگاف الفاظ میں کشمیری عوام کے ساتھ بھرپور اظہار یکجہتی کیا ،،،ان کا کہنا تھا کہ بھارت کے حالیہ اقدامات سے کشمیری بھائیوں کا بہت نقصان ہوا ہے، ترکی مسئلہ کشمیر کو امن اور انصاف کے ذریعے حل کرنے کے فیصلے پر قائم ہے۔
ترک صدرکی جانب سے مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے بیان دینے پربھارت ہوش وہواس کھو بیٹھا اور سفارتی احتجاج ریکارڈ کرانے کیلئے نئی دہلی میں تعینات ترک سفیر کو طلب کرلیا۔بھارتی وزارت خارجہ نے ترک سفیر کو احتجاجی مراسلہ تھماتے ہوئے مقبوضہ کشمیر سے متعلق بیان بازی پر سخت نتائج کی دھمکی دی۔
بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان رویش کمار نے ترک سفیر ساکر اوزکان تورنلار کو کہا کہ ترک صدر کےبیان میں کشمیر تنازع کی تاریخ کو سمجھنے کی کمی نظر آئی۔ رجب طیب اردوان کا بیان ترکی کی جانب سے ممالک کے اندرونی معاملات میں مداخلت کی ایک اور مثال ہے،جو قابل مذمت ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: