ترک صدر کا شاندار خطاب، وزیراعلیٰ پنجاب بھی بول اٹھے

0

ترک صدر کے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب پر وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ طیب اردگان کے دورہ پاکستان کو حکومتی و اپوزیشن جماعتوں کے تمام رہنما انتہائی قدر عزت اور احترام کی نگاہ سے دیکھ رہے ہیں ۔پاکستان اور ترکی علاقائی اور عالمی امور پر یکساں موقف رکھتے ہیں،،، ترکی نے مشکل کی ہر گھڑی میں پاکستان کا بھرپور ساتھ دیا
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ ترک صدر رجب طیب اردگان کا دورہ پاکستان دونوں ملکوں کی بڑھتی ہوئی دوستی کا مظہر ہے طیب اردوان کا دورہ پاکستان دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کو مزید مستحکم بنائے گا۔
عثمان بزدارنے مزید کہا کہ ترکی اور پاکستان ترقی اورخوشحالی کے سفر میں قدم سے قدم ملا کرچل رہے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان کے دور میں پاکستان اور ترکی کے تعلقات کو عروج ملا ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا پاکستان اور ترکی علاقائی اور عالمی امور پر یکساں موقف رکھتے ہیں۔ پاکستان اور ترکی کے عوام کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں۔ ترکی نے مشکل کی ہر گھڑی میں پاکستان کا بھرپور ساتھ دیا ہے۔ پاکستان اور ترک عوام ایک ساتھ آگے بڑھیں گے۔

جواب دیجئے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: