ترکی میں المناک حادثہ!!!

0

ترکی کے شہر ازمیر سے آنیوالی پرواز استنبول ائیرپورٹ پر لینڈنگ کے دوران پھسل کر کھائی میں جا گرا،، مسافر طیارہ 3 ٹکڑوں میں تقسیم ہو گیا،المناک حادثے میں 3 افراد ہلاک اور 157 زخمی ہو گئے۔زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا جن میں سے بعض کی حالت تشویشناک ہے۔
حادثے کے وقت طیارے میں آگ لگنے سے زخمیوں کی تعداد میں اضافہ ہوا۔ تاہم ریسکیو ٹیموں نے فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پالیا اور جہاز کو مسافروں سے خالی کرالیا۔
حادثہ آندھی اور بارش کے سبب پیش آیا،دوسری جانب حکام نے واقعے کی تحقیقات شروع کردیں ہیں جبکہ ائیرپورٹ کو بھی ائیرٹریفک کے لیے عارضی طور پر بند کردیا گیا ہے

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: