ترکی جرمنی سے ہتھیار خریدنے والا بڑاملک بن گیا

ترکی نے رواں برس کے پہلے چار ماہ کے دوران جرمنی سے ایک سو چوراسی اعشاریہ ایک ملین یورو کا اسلحہ درآمد کیا ،،،اعداد وشمار کے مطابق ترکی جرمنی سے ہتھیار خریدنے والا سب سے بڑا ملک ہے۔ اوراس میں وہ ساز وسامان بھی شامل ہے جو ترکی میں تیار کی جانے والی چھ آبدوزوں کے لیے فراہم کیا گیا۔یہ آبدوزیں جرمن کمپنی تھسن کرپ کے ساتھ مل کر تیار کی جا رہی ہیں۔سعودی عرب پر جرمن اسلحے کی خریداری پر پابندی ہے،،، جس کے باوجوددنیا بھر میں جرمن اسلحے کی برآمدات میں ریکارڈ اضافہ دیکھنے میں آیا،،،جرمن حزب اختلاف گرین پارٹی کا کہنا ہے کہ حکومت نے 2019 کی پہلی ششماہی میں اربوں یورو کے اسلحے کی برآمدات کی منظوری دی اور ان معاہدوں کی مالیت 5.3 ارب بنتی ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
1 تبصرہ
  1. Amber Shahzadi کہتے ہیں

    very nice its very good

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.