ترکی اور روس کا داعش کے خاتمے کیلئے شام میں آپریشن جاری رکھنے کا اعلان

ترکی اور روس کا شام میں آپریشن جاری رکھنے کا اعلان،کہا امریکی فوج آئے یا واپس چلی جائے،،کوئی فرق نہیں پڑتا،،داعش کے خاتمے تک ہم یہاں سے نہیں ہلیں گے۔۔داعش کیخلاف شام میں آپریشن جاری رہے گا،،ترکی اور روسی حکام نے واضع کردیا۔
ترک ہم منصب میولٹ کاؤسوگلو سے رابطے کے بعد روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے میڈیا کو بتایا کہ شام میں موجودہ صورت حال کا جائزہ لے رہے ہیں،دہشت گردی کےخلاف کوششوں کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ شام میں نئے چیلنجز اور مسائل کا سامنا ہے،جسے مدنظر رکھتے ہوئے مشترکہ افواج نے حکمت عملی تیار کرلی ہے۔واضح رہے کہ کچھ روز قبل ہی صدر ٹرمپ نے شام میں تعینات امریکی افواج کو واپس بلانے کا فیصلہ کیا تھا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.