ترکی اور روس میں بڑھتی نزدیکیاں

0

ترکی نے 100 امریکی ایف 35 جنگی طیارے خریدنے کا معاہدہ کر رکھا ہے اور ساتھ ہی ایف 35 پروگرام میں بھاری سرمایہ کاری بھی کی ہے، ترک کمپنیاں جہازوں کے 937 پارٹس تیار کرتی ہیں۔ جبکہ ترکی نے 2.5 بلین ڈالر میں روس کا جدید ایس 400 ائیر ڈیفنس سسٹم خریدا ہے اور اپنی افواج کو تربیت کے لیے روس بھی بھیجا ہے۔
دوسری جانب عالمی دفاعی ماہرین کہتے ہیں کہ ترکی کو میزائل سسٹم کا حصول امریکا کی ناراضگی میں اضافہ کرے گا کیونکہ امریکا نے ترکی کو ایس 400 اینٹی ائیرکرافٹ ڈیفنس سسٹم اور امریکی ایف 35 لڑاکاطیارے ایک ساتھ لینےسےخبردارکیاتھا۔
امریکی حکام نہیں چاہتے تھے کہ ایف 35 طیارے ایس 400 سسٹم کے قریب ہوں کیونکہ انہیں خدشہ ہےکہ اس سے روسی ماہرین ایف 35 کی کمزوریاں جاننے کے قابل ہوجائیں گے جبکہ ترکی کا مؤقف ہے کہ امریکا نے متبادل میزائل ڈیفنس شیلڈ کی پیشکش میں دلچسپی نہیں دکھائی جس کے باعث روس سے دفاعی نظام خریدنا پڑا۔

جواب دیجئے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: