تبدیلی کی ہَوا نےکرلیا امریکی ایوانوں کا بھی رُخ

امریکی کانگریس کے نئے نمائندگان نے 1837 میں لگنے والی اس پابندی کو ختم کر دیا، 181 سال میں پہلی بار خواتین حجاب پہن کر ایوان میں آسکیں گی۔ گزشتہ روزامریکا کے وسط مدتی انتخابات میں منتخب ہوکر پہلی مرتبہ کانگریس پہنچنے والی دو مسلمان خواتین راشدہ طلیب اور الہان عمر نے قرآن پاک پر ہاتھ رکھ کرحلف اٹھایا اور اسی دن الہان عمر کی سر ڈھانپنے کے قانون میں ترمیم پر ووٹنگ ہوئی
مشی گن سے منتخب ہونے والی راشدہ طلیب اور منی سوٹا سے الہان عمر کو پہلی مسلمان خواتین ہونے کا اعزاز حاصل ہے جنہوں نے ڈیموکریٹک پارٹی کی نمائندگی کرتے ہوئے کانگریس کے ایوان نمائندگان تک رسائی حاصل کی۔
۔37 سالہ الہان عمر نے حجاب پہن کر حلف اٹھایاجس کی گزشتہ 181 سال سے پابندی تھی، انہوں نے اپنےٹوئٹر پیغام میں کہا کہ ’ کانگریس نے 181 سال سے عائد سر ڈھانپنے کی پابندی ختم کر دی ، میں اپنے ساتھیوں کی شکر گزار ہوں جنہوں نے مجھے ایوان میں خوش آمدید کیا، میں اس دن کی منتظر ہوں جب امریکا میں مسلمانوں پر سے دیگر عائد پابندیاں بھی ہٹادی جائیں گی۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.