تبدیلی سرکار کے دور میں اُلٹی گنگا بہنے لگی

0
وزیراعظم عمران خان کے نوٹس نے کام دکھایا اور نہ ہی ریلیف پیکیج غریب عوام کےکسی کام آیا،،،یوٹیلیٹی سٹورز پر اشیائے خورونوش کی قیمتیں کم ہونے کے بجائےمزید بڑھ گئیں۔ یوٹیلیٹی سٹورز پر چینی پہلے اڑسٹھ روپے اور وزیراعظم کے نوٹس کے بعد ستر روپے فی کلو ہو گئی۔ ریلیف کے نام پر دو روپے کا اضافہ کر دیا گیا۔
اس کےعلاوہ گھی کی قیمت کو بھی پر لگ گئے اور ریلیف پیکج کے بعد پانچ روپے اضافہ ہو گیا جس کے بعد گھی کی قیمت ایک سو ستر سے بڑھ ایک سو پچھہتر روپے فی کلو ہوگئی۔
ادھر معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان اس بات پر بضد ہیں کہ یوٹیلٹی سٹورز کو ریلیف پیکج دینےسے ذخیرہ اندوزوں کی حوصلہ شکنی ہوگی۔ چینی کے ذخیرہ اندوز چینی مارکیٹ میں لے آئیں ورنہ حکومت مارکیٹ میں چینی کا سیلاب لے آئے گی اور ذخیرہ اندوزوں کو لینے کے دینے پڑ جائیں گے۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: