تبدیلی سرکار کی پنجاب کابینہ میں ایک مرتبہ پھر تبدیلی

تبدیلی سرکار کی پنجاب کابینہ میں اکھاڑ پچھاڑ، مشیر برائے وزیراعلیٰ عون چودھری کو عہدے سے ہٹا کر نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔عون چودھری کی جگہ آصف محمود کو وزیراعلیٰ کا ایڈوائزر تعینات کر دیا گیا۔اس کے علاوہ اسد کھوکھر کو صوبائی وزیر بنانے کی منظوری دیدی گئی ہے، ‍‍ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی منظوری کے بعد وزیراعلیٰ نے اسد کھوکھر کو صوبائی وزیر بنانے کی منظوری دی۔
دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب کے ترجمان شہباز گل نے بھی عہدے سے استعفیٰ دیدیا، اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پنجاب میں ناقص طرزحکمرانی کادفاع مشکل تھا۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے آصف محمود کو مشیر مقررکردیا ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.