تبدیلی سرکار کی تبدیلی روپے کی قدر کولے ڈوبی

تبدیلی سرکار کی تبدیلی روپے کی قدر کولے ڈوبی،پاکستانی روپیہ ڈالر کے مقابلے میں شرم سے پانی پانی،گھٹنے ٹیکنے پرمجبور ہوگیا، ڈالر کی اونچی اڑان نے گزشتہ تمام ریکارڈ توڑدیے،ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔
ایکسچینج کرنسی ایسوسی ایشن کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر دواعشاریہ دوپانچ روپے مہنگا ہوگیا جس کے بعد ڈالر کی قدر 146 روپے 25 پیسے ہوگئی۔ جبکہ انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت ایک سواکتالیس روپے ترانوے پیسے ہے جس کے بعد انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں پانچ روپے کا واضح فرق موجودہے،ڈالرکی اونچی اڑان کےبعد معاشی ماہرین نے مہنگائی کے نئے طوفان کی پیش گوئی کردی ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.