تبدیلی سرکار کا غریب عوام کو مہنگائی کا ایک اور تحفہ

تبدیلی سرکارکی مہنگائی کےمارےعوام کومزیدمہنگائی کی مار،،،،،پہلےپیٹرولیم مصنوعات پرعائدسیلزٹیکس بڑھاکرعوام کودیاجھٹکا،اوراب ایل پی جی کےنرخوں کوآگ لگاکرمہنگائی کامزیدبوجھ ڈال دیا،، اوگرا کی جانب سےجاری نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کی قیمت میں فی کلو 2 روپے اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد قیمت 115 روپے فی کلو ہوگئی ہے۔ اس کے علاوہ ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر تئیس روپے مہنگا کر کے نئی قیمت 1361 روپے مقرر کی گئی ہے۔ یوٹرن سرکار نے گیس لوڈشیڈنگ سے پریشان عوام کو ریلیف دینے کی بجائے ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ کرکے غریب عوام کو مہنگائی کا نیا تحفہ دیدیا ہے۔واضح رہےکہ حکومت معصوم عوام سےپیٹرولیم قیمتوں میں نام نہادکمی کےنام پرہاتھ
کرچکی ہے،پیٹرول کی فی لٹر قیمت 4روپےکم کرکے ریلیف دینےکا ٹوپی ڈرامہ کیاگیا ،حکومت نےجتناریلیف دیااس سےدگناعوام کی جیبوں سے پیٹرولیم سیلزٹیکس میں اضافےسےنکال لیا،حکومت کی جانب سےسیلزٹیکس 8 فیصدسے بڑھا کر17فیصد کردیا گیا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.