تبدیلی سرکار کا عوام پر ایک اور وار

تبدیلی سرکارنے غریب عوام پر مزید بوجھ ڈالنے کی تیاریاں شروع کردیں،،،،وزیر پٹرولیم و قدرتی وسائل غلام سرورخان کا کہنا ہے کہ گھریلو صارفین کیلئے گیس کی قیمتیں بڑھانے کا فیصلہ 27 فروری کو اسد عمر کی زیر صدارت ہونے والے کابینہ کی کمیٹی برائے توانائی کے اجلاس میں کیا گیا جبکہ 7 مارچ کو کابینہ نے اس فیصلے کی توثیق کی تھی ۔غلام سرورخان کا کہنا تھا گیس کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ ایک انکوائری رپورٹ کے بعد کیا گیا جس میں بتایا گیا تھا کہ کس طرح گیس کی کھپت میں اضافے کے باوجود گیس بل انتہائی کم تھے۔وزیر پٹرولیم کے مطابق گیس کی 3 سلیبز میں شامل صارفین نے گیس کا استعمال زیادہ کیا لیکن ان کے بل کم آئے جس کے باعث چوتھی سلیب کے صارفین پر گیس بلوں کا پریشر بڑھ گیا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.