تبدیلی سرکار کا اپنے ایک اور بیان پر یوٹرن!!!

ملکی معاشی حالات بہتر ہونے تک بیرون ملک دوروں کے دعوے سیاسی نکلے،،،تبدیلی سرکار کا اپنے ایک اور بیان پر یوٹرن،،،وزیراعظم عمران خان کے دھڑا دھڑ بیرونی دورے ختم نہ ہوسکے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان چین سے واپسی پرسعودی عرب اور ایران کادورہ کریں گے۔ بتایا گیا ہے کہ چین سے واپسی پر وزیراعظم دورے کے بارے میں مشاورت کریں گے جس کے بعد سعودی عرب اور ایران کے دورے کی تاریخیں طے کی جائیں گی۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے اہم ملاقات کریں گے جس میں مقبوضہ کشمیرسے متعلق اہم پیش رفت متوقع ہے۔ واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان وفد کے ہمراہ 2 روزہ سرکاری دورے پرچین میں موجود ہیں۔ دورے کے دوران وزیراعظم نے چینی قیادت سے مسئلہ کشمیر، خطے کی صورتحال اوردیگراہم امورپرگفتگوکی۔
وزیراعظم کی دورہ سعودی عرب کی تاریخ طے کرلی گئی ہے ،،،ذرائع کے مطابق وزیراعظم 13 اکتوبر کو سعودی عرب کے دورے پر روانہ ہوں گے

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.