تبدیلی سرکار نے پنجاب میں بھی گھٹنے ٹیک دئیے

کھلاڑیوں کی حکومت مرکزکےبعدپنجاب میں بھی بیک فٹ پرچلی گئی،،حمزہ شہبازکوپی اےسی کا چیئرمین بنانےکاحتمی فیصلہ کرلیا۔چیئرمین شپ کےحوالےسےصوبائی وزیر قانون راجا بشارت نے بتایا کہ وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار اور سپیکر پرویز الہیٰ کی سعودی عرب سے واپسی پر اجلاس بلایا جائے گا جس میں چیئرمین پی اے سی سمیت قائمہ کمیٹیوں کے سربراہوں کا چناؤ کیا جائے گا۔راجا بشارت کےمطابق پی اے سی کے چیئرمین کا چناؤ الیکشن کے ذریعے ہوگا، پنجاب حکومت طے شدہ فارمولے پر عملدرآمد کرے گی اور معاہدے کے تحت حمزہ شہباز کی مخالفت نہیں کرے گی۔ان کا کہنا تھا کہ پی اے سی کا نوٹیفکیشن روکنے کی باتیں اورحمزہ شہباز کو چیئرمین شپ نہ دینے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں،وفاقی حکومت اور اپوزیشن کے درمیان جاری تناؤ کا پنجاب میں کوئی اثر نہیں پڑے گا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.