تبدیلی سرکارکی تبدیلی کے جھٹکوں سےعوام متاثر

سونامی سرکارکی سونامی پاکستان کے غریب عوام پر بھاری پڑنے لگی،غربت مٹانے کے انتخابی دعوے دھرےکے دھرے رہ گئے،مہنگائی میں پسی عوام کیلئے کوئی اچھی خبر موجودہ حکومت نہ سنا سکی،پیٹرول،گیس،ڈالر کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کے بعد بجلی صارفین کیلئے بھی ایک اوربری خبرآگئی،قیمتوں میں ستاون پیسے فی یونٹ اضافے کی تجویز پیش کردی گئی ہے۔ سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجسنی نے بجلی کے نرخوں میں اضافے کی درخواست نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی میں جمع کرا دی ہے۔ ذرائع کے مطابق نیپرا نرخوں میں اضافے کی درخواست پر 28 مئی کو سماعت کرے گا۔ خیال رہے کہ بجلی کے نرخوں میں حالیہ اضافہ اپریل 2019ء کے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مانگا گیا ہے۔مہنگائی کے حالیہ طوفان کے بعد عوام یہ پوچھنے پر مجبور ہیں کہ سادگی سرکار کے راج میں آخرعوام کیلئے ریلیف ہے کیا؟

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.