!!!تبدیلی سرکارکی ایک اوربڑی کامیابی

سپریم کورٹ آف پاکستان میں سابق ڈپٹی سپیکر قاسم سوری کی ٹریبونل کے فیصلہ کے خلاف اپیل پرسماعت ہوئی، کیس کی سماعت جسٹس عمر عطاء بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی، سابق سپیکر کی جانب سے ان کے وکیل نعیم بخاری نے دلائل دیے۔
دوران سماعت نعیم بخاری نے کہا کہ میرا موکل قاسم سوری پانچ ہزار سے زائد ووٹوں کے مارجن سے جیتا، میرے موکل کے 25973 ووٹ اور رنراپ نے 20089 ووٹ لئے، نادرا نے غیرمعیاری سیاہی پر 52 ہزارووٹ مسترد کردیئے،غیرمعیاری سیاہی کا ذمہ دارمیرا موکل کیسے ہو سکتا ہے؟ میرے موکل نے 25 ہزار ووٹ لیے۔
عدالت نے قاسم سوری کی درخواست سماعت کیلئے منظور کرتے ہوئے حکم دیا کہ درخواست پر فیصلے تک حلقے میں ضمنی انتخابات نہ کرائے جائیں،،،
بعد ازاں میڈیا سے بات کرتے ہوئے قاسم سوری نے اللہ کا شکراداکیا اورکہا کہ سپریم کورٹ نے دلائل سنے اور رکنیت بحال کردی

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.