تاریخی ایشزسیریزکیلئےآسٹریلوی سکواڈ کا اعلان

آسٹریلیا نے انگلینڈ کے خلاف یکم اگست سے شروع ہونے والی تاریخی ایشزسیریزکیلئے17رکنی مضبوط سکواڈ کااعلان کردیاجس میں کیمرون بین کرافٹ اورجیمز پیٹنسن جگہ بنانےمیں کامیاب رہے۔بال ٹیمپرنگ اسکینڈل کے بعد قیادت کی ذمےداریاں سنبھالنے والے وکٹ کیپر بلے باز ٹم پین کو کپتان برقرار رکھا گیا ہایشزسیریزکےذریعےڈیوڈ وارنر اوراسٹیون اسمتھ کی بھی بال ٹیمپرنگ سکینڈل کےبعد پہلی مرتبہ ٹیم میں واپسی ہوئی ہےجبکہ میتھیو ویڈ کو اضافی وکٹ کیپر کے طور پر اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہےتاہم جو برنز اور کرٹس پیٹرسن ٹیم میں جگہ نہ بنا سکے۔آسٹریلیا نےسکواڈ میں چھ فاسٹ باؤلرز پر مشتمل مضبوط فاسٹ باؤلنگ اٹیک کو چنا ہے جس میں مچل اسٹارک ،جوش ہیزل وُڈ، پیٹ کمنز، پیٹنسن اور پیٹر سڈل شامل ہیں جبکہ آل راؤنڈز مچل مارش اور مائیکل نیسر بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔سپن باؤلنگ کیلئےنیتھن لایون اور مارنس لبوشین کو منتخب کیا گیا ہے ۔ایشز سیریز کے لیے آسٹریلیا کا اسکواڈ ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔ٹم پین، ڈیوڈ وارنر، مارکس ہیرس، کیمرون بین کرافٹ،عثمان خواجہ، اسٹیون اسمتھ، ٹریوس ہیڈ، میتھیوز ویڈ، مارنس لبوشین، مچل مارش، جیمز پیٹنسن، مائیکل نیسر، مچل اسٹارک، پیٹ کمنز، پیٹر سڈل، جوش ہیزل وُڈ اور نیتھن لایون۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.