تاجروں نے مال روڈ پر پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کے دھرنے پر دھاوا بول دیا

0

ہال روڈ کے تاجروں نے چیئرنگ کراس پر گزشتہ 12 دنوں سے دھرنا دئیے بیٹھے مظاہرین کو منتشر کرکے فیصل چوک کو ٹریفک کیلئے کھلوا دیا۔ کیمپ اکھاڑ دیئے جبکہ بیریئرز، کرسیاں اور میز بھی توڑ دیے، پولیس کنٹرول کرنے میں ناکام رہی
تاجروں کا کہنا تھا کہ عدالتی حکم کے باوجود دھرنا ختم نہ کرنا ہٹ دھرمی ہے، اگر ایسا ہی چلتا رہا تو تصادم بھی ہو سکتا ہے۔ تاجر رہنما نعیم میر کا کہنا تھا کہ مال روڈ پر آئے روز احتجاج سے کاروبار ٹھپ ہو کر رہ گیا ہے۔
دوسری جانب مظاہرین کا کہنا تھا کہ پرامن احتجاج ہمارا حق ہے، عدالت نے حکومت پنجاب کو حکم دیا تو ہمارے ساتھ مذاکرات کئے گئے، مذاکرات کے بعد جو فیصلہ ہوگا، اس کے بعد آئندہ لائحہ عمل دینگے۔

جواب دیجئے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: