بے قابوتیز رفتار کار کھڑی بس سے ٹکراگئی

راولپنڈی کے علاقے فیض آباد میں ناکے پر افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں ڈرائیور تیز رفتار کار پر قابو نہ رکھ سکا اور وہ ناکے پر کھڑی بس سے ٹکرا گئی،،، حادثے میں ایک نوجوان جاں بحق ہوگیا جبکہ ایک شدید زخمی ہوا،،،جاں بحق ہونے والا جوان وزارت خارجہ کے ڈائریکٹر شفقت چیمہ کا بیٹا ہے جبکہ زخمی شخص ان کا بھائی ہے جس کی حالت انتہائی تشویشناک ہے،،، ہولناک واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج دن نیوز کو موصول ہو گئی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کار کی بس سے ٹکر اتنی شدید تھی کہ بس ٹکر کے بعد لڑھکتی ہوئی دوسری لین میں چلی گئی،،،فوٹیج کے مطابق کار سوار تیز رفتار کار پر قابو کھو بیٹھا اور بروقت بریک لگانے میں ناکام رہا جس کی وجہ سے افسوسناک واقعہ رونما ہوا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.