بی این پی نےوفاقی حکومت سےعلیحدگی کاکوئی فیصلہ نہیں کیا،جام کمال خان

0

وزیر اعلیٰ جام کمال خان نےبلوچستان ڈیلی نیوزپیپرایڈیٹرزکونسل کےایک وفد سےبات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کےعلم میں بھی ہے کہ ہم پی ایس ڈی پی کے معاملے پربات کریں گے اوراحتجاج بھی کریں گے،انہوں نے کہا کہ ہمارا احتجاج صرف پی ایس ڈی پی کے لیے ہےتوبات بھی صرف پی ایس ڈی پی پر ہی کریں گے، یہ نہیں کہ احتجاج کی آڑ میں وزارت یا کوئی اور فائدہ لے کر چپ ہوجائیں۔
وزیر اعلیٰ کا کہنا تھاکہ وفاقی وزیر اسد عمر نے یقین دلایا ہے کہ بلوچستان کے منصوبوں کے اس سال ستمبر میں ٹینڈر کردیے جائیں گے، وفاقی اور صوبائی حکام منصوبوں کی پیشرفت کے حوالے سے ہر ماہ جائزہ اجلاس منعقد کریں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ این ایف سی میں بلوچستان کے حصے کو آئینی تحفظ حاصل ہے ، یہی وجہ ہے کہ ہمیں اوور ڈرافٹ کی طرف جانے کی ضرورت نہیں، بجٹ کے خسارے کو پورا کرنے کے لیے منصوبہ بندی تیار کی ہوئی ہے۔
خیال رہے کہ چند روز قبل بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل گروپ) نےپاکستان تحریک انصاف کی حکومت کے ساتھ کیےگئےحکومتی اتحاد سےعلیحدگی کا اعلان کیا تھا

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: