بیوروکریسی ملک کی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے، چئیرمین نیب

سول سیکریٹریٹ میں افسران سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے کہا کہ بیورو کریسی ملک کی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے، اگر وہ فیصلے نہیں کرے گی تو ہم آگے کیسے بڑھیں گے، حکومت پالیسی بناتی ہے اور عملدرآمد بیورو کریسی کا کام ہے۔گزشتہ برس پنجاب میں میگا کرپشن کیسز سامنے آئے اور ہم نے جن بیورو کریٹس کے خلاف کارروائی کی، ان کے خلاف ٹھوس شواہد موجود ہیں اور شواہد سے ثابت کروں گا نیب جوکام کر رہا ہے وہ درست ہے۔چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے افسران کو کہا کہ بیوروکریسی کا کام ملکی و عوامی مفاد میں پالیسی بنانا ہے، نیب آپ سب کا ادارہ ہے، ایسا قدم نہیں اٹھائے گا جس سے ملکی معیشت کو نقصان ہو۔چیئرمین نیب کا کہنا تھا کہ گریڈ 19 اور اس سے اوپر کے افسران کو میری اجازت کے بغیر گرفتار نہیں کیا جاسکےگا، نیب کا ریجنل آفیسر کسی افسر کو از خود گرفتار نہیں کرسکے گا اور آئندہ کسی گرفتار افسر کو ہتھکڑی بھی نہیں لگائی جائے گی۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.