بینکاک میں تاریخ کی بد ترین فضائی آلودگی

تھائی لینڈ کے دارالحکومت بینکاک کو تاریخ کی بد ترین فضائی آلودگی کی سطح کا سامنا ہے،،،زہریلے سموگ اور بچوں کو اس کے نقصان دہ اثرات سے بچانے کے لیے 400 سے زائد سکول ایک ہفتے کے لیے بند کروا دیے گئے،،، زہریلے سموگ کی وجہ گرد کے بے انتہا باریک ذرات بتائے جا رہے ہیں جنہیں پی ایم 2.5 کا نام دیا جا رہا ہے،،، اور یہ زرات تعمیراتی کام،فصلوں کو جلانے اور فیکٹریوں سے ہونے والی آلودگی کے باعث پیدا ہوتے ہیں
سرکاری سطح پرفضائی آلودگی کو کم کرنے کے لیے ابھی تک کی تمام کوششیں ناکام ثابت ہورہی ہیں،،،حکومت کی جانب سے مصنوعی بارش برسانے والے بادل، سڑکوں پر ٹریفک میں کمی اور گلیوں کو اوپر سے ڈھک دینے جیسے اقدامات بالکل بے سود ثابت ہورہے ہیں۔یہاں تک کہ سرکاری حکام کی جانب سے ہوا میں میٹھے پانی کا اسپرے بھی کروایا گیا۔ لیکن فٖضائی آلودگی کم نہ ہوسکی

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.